Skip to main content

Posts

Showing posts from January, 2020

ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے

   ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے     رات کی تاریکی کو اجالے سے داغدار ہونے میں ابھی بڑا وقت پڑا تھا۔ہر سو خاموشی پھیلی تھی۔ جو کبھی کبھی کتوں کے بھونکنے سے ٹوٹ جاتی۔مگر جلد ہی یہ خاموشی دوبارہ پورے ماحول کو اپنے بسیرے میں لے لیتی۔اس کالی کوٹھری میں گہری تاریکی چھائی ہوئی تھی۔شاید اسی لیے اس کا نام کال کوٹھری تھا۔سلاخوں والے دروازے کے قریب ہلکی سی پیلی روشنی آ رہی تھی۔ اسی دروازے کے پاس ہی وہ جائے نماز بچھا کر بیٹھا تھا۔اسے بتا دیا گیا تھا کہ وہ آنے والی صبح نہیں دیکھ سکے گا۔اسے ایسے بیٹھے ہوئے کافی دیر ہو گئی تھی۔ رات کو اسے نہانے کے لیے گرم پانی کی بالٹی اور دھلے ہوئے صاف کپڑوں کے ساتھ یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ آج  روشنی پھیلنے سے پہلے ہی اسے تحتہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔یہ سن کر وہ سکتے میں آ گیا تھا۔مگر جلد ہی سپاہی کی اس گونچ دار آواز نے کہ" نہا کر صاف کپڑے پہن لو۔اور روشنی ہونے سے پہلے تک عبادت کر سکتے ہو"اسےاٹھ جانے پر مجبورکر دیا تھا۔ اس کے لیے وقت رک سا گیا تھا۔بھاری بھاری قدموں کے ساتھ وہ اٹھا۔اور نہانے لگ پڑا۔پانی کب ختم ہوا اسے پ...

روم میٹ

                                  روم میٹ                      وہ میری روم میٹ تھی۔ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ مجھے اتنی اچھی روم میٹ ملے گی۔ یہ میری ہاسٹل لائف کی شروعات تھی۔اس لیے بہت سے مسائل کا سامنا تھا۔ایک مسئلہ یہ بھی تھا کہ کمرہ  بہت تنگ تھا۔ صرف ایک بیڈ کی ہی گنجائش تھی۔   پہلے دن جب میں اس کے روم میں رہنے کے لیے آیا تو مجھے اسے دیکھ کے خوشی ہوئی۔ کیوں کہ ان دنوں میں تنہائی کا شکار تھا۔ اور اپنے آپ کو بہت اکیلا محسوس کیا کرتا تھا۔ وہ مجھ سے بولتی تو نہیں تھی مگر میں یہ محسوس کر سکتا تھا کہ وہ خوش ہے اسے مجھ سے کوئی مسئلہ نہیں۔ پھر اس طرح ہوا کہ ہم ایک ساتھ رہنے لگے۔ وقت گزرتا گیا۔ دنوں کے بعد ہفتے اور ہفتوں کے بعد مہینےگزر گئے۔ مجھے پتہ ہی نہ چلا کہ کب مجھے اس سے محبت ہو گئی ہے۔ میں اب اس کے بغیر رہ نہیں سکتا تھا۔ اسے روم میں نہ پا کر مجھے سخت بے چینی ہوتی تھی۔ وہ میری پہلی محبت تھی۔ اس کی خاموشی مجھے پسند تھی۔ ...