Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2019

سوچتا ہوں

اتنی بڑی کائنات ہے۔اس میں ملین کے حساب سے کلسٹر ہیں۔کوئی بہت بڑے ہے تو کوئی چھوٹے ہے۔پھر ان کلسٹروں میں کئی ملین گلیکسیز ہے۔اور  گلیکسیز کے اندر سولر سسٹم کی طرح کے کئی پلانٹ سسٹمز ہیں۔ان پلانٹ سسٹمز میں آگے کئی چھوٹے بڑے پلانٹ ہوتے ہیں۔ایسے ہی ہماری دنیا بھی ایک پلانٹ ہے۔نام ہے ارتھ۔جس کی حیثیت اس کائنات میں گرد و غبار میں اڑنے والے ایک زرے سے بھی کم ہے۔اگر اس وسیع و عریض دنیا کی اس کائنات میں یہ حیثیت ہے تو ہماری کیا اوقات ہو گی۔مگر پھر  بھی ہم اس دنیا میں تھوڑی سی زمین کے مالک بن کر خود کو عظیم سمجھنے لگتے ہیں۔دوسروں سے خود کو اعلی و برتر ماننے لگتے ہے۔ہمارے پاس تھوڑی سی طاقت و اختیار آ جائے تو ہم یہ برداشت نہیں کرتے کہ ہم سے کوئی اونچی آواز میں بات کرے۔ہم اپنی ضرورت سے زائد کے وسائل پر، زمین پر، قابض ہو کر  کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ہم  کسی اور کا حق کھا رہے ہیں۔اتنی چھوٹی سی دنیا میں اپنے ہی جیسے انسانوں کو اپنا غلام بنا کر ،قتل کر کے، ہم اپنے نام کے ساتھ "دی گریٹ"لگاتے ہیں۔کیا یہ مذاق نہیں ہے؟کیا ایسا کرنے سے ہم واقعی میں عظیم بن جاتے ہیں؟مجھ جیسے جاہل کو تو اس...